قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن قلات کے علاقے نگاؤ کی پہاڑیوں میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بر آمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، بلوچستان کے امن،استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرُعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں