پارٹی کی مرکزی انتخابی مہم نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط ہے: احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کی مرکزی انتخابی مہم کو نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط قرار دیدیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی مرکزی انتخابی مہم نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط ہے، مقدموں کا فیصلہ ہوجائے تو نواز شریف بھرپور قومی مہم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے جھوٹے ہونے کی گواہی دشمن بھی دے چکے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر کسی کا سایہ نہیں ہے، امید ہے نواز شریف پر بنے جھوٹے مقدمے ختم ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں