کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں موسم خشک اور رات سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے اور کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مطلع صاف جب کہ رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 15.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہواؤں کی رفتار 2 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں