پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں احمد شہزاد نے کہا کہ ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔
https://x.com/iamAhmadshahzad/status/1730123449035583911?s=20
احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے این اوسی دینے پرپی سی بی کا شکریہ اور بنگلہ ٹائیگرزکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھےکھیلنےکی آفرکی۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔