اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی ایسی خبروں کی ریکارڈنگز منگوالی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان کی پُر زورتردیدکرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔