جونیئر طارق جمیل کی سینئر طارق جمیل سے ملاقات، سابق بھارتی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی

معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان نے ملاقات کی جس دوران ان کے بیٹے طارق جمیل کو مولانا نے گود میں لے لیا۔

مولانا طارق جمیل ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں ثنا خان بھی شوہر انس سید کے ساتھ عمرے کی سعادت کے لیے موجود ہیں اور سابق اداکارہ کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات بھی سعودی عرب میں ہی ہوئی ہے۔

سابق اداکارہ ثنا خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور انس سید کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے جسے مولانا طارق جمیل نے اپنی گود میں لیا اور بچے کو مولانا طارق جمیل کی جانب سے بوسہ دیتے ہوئے پیار بھی کیا گیا۔

سابقہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل کی دل کی گہرائیوں سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/C0OU1RuAo7b/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جونیئر طارق جمیل کی سینئر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتے ہیں، یہ وہ انسان ہیں جن کا دل بھی خوبصورت ہے اور مولانا صاحب میرے اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہیں۔

ثنا خان کی جانب سے دعا دیتے ہوئے لکھا گیا کہ میری دعا ہے کہ اللہ مولانا صاحب کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور انہیں صحت سے نوازے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی اداکارہ نے مولانا صاحب سے عقیدت رکھتے ہوئے ان کی اجازت سے اپنے بیٹے کا نام بھی طارق جمیل ہی رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں