سیاست چھوڑ چکا، بیان جمع کرا رہا ہوں: اسد عمر کا الیکشن کمیشن میں بیان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں کمیشن میں پیش ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرکی توہین کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کیا کہ کبھی آپ نہیں آتے اور کبھی وکیل نہیں آتا، اس پر اسد عمر نے کہا کہ میں تو سیاست بھی چھوڑ چکا ہوں، میں بیان جمع کرا رہا ہوں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ سیاست کریں۔

بعد ازاں اسد عمر نے بیان الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسد عمر کے معاملے پر آرڈر کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیسز کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں