پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے سینٹرل کانٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں ڈی سی بی کیٹیگری میں کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹیگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کانٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹیگری میں کردیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کررہا ہے۔
34 سالہ شان مسعود کو پندرہ نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود 30 ٹیسٹ میچوں میں 1597 رنز بناچکے ہیں اور بحیثیت کپتان ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ14 سے 18دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جب کہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔