ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کوئٹہ میں گرین بس سروس کے کرائے میں اضافہ

کوئٹہ میں چلنے والی گرین بس کے کرائے میں آج سے 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی کوئٹہ میں گرین بس سروس کا کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسافروں نے گرین بس کا کرایہ 30 روپے برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں اضافہ نامناسب ہے۔

واضح رہے گرین بس سروس رواں سال ماہ اگست میں بلیلی سے سریاب تک چلائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں