آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہےکہ 30 جون 2024 تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قرض میں 118کھرب روپے تک اضافہ متوقع ہے جس وجہ سے رواں مالی سال کے لیے مالیاتی خسارہ 82 کھرب روپے سے زیادہ بڑھ جائے گا جو جی ڈی پی کے 7.8 فیصد کے برابر ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف پاکستان کی کم قرض ادائیگی کی کوششوں پر تیار نہیں ہوا ہے ۔

ملکی اور بیرونی قرضوں پر ادائیگی 86.27 کھرب رہنے کا تخمینہ ہے جب کہ اگلے مالی سال کے لیے قرض ادائیگی مزید بڑھ کر 96 کھرب تک جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں