جناح اسپتال میں بچے کی لاش لانے کا واقعہ: ہلاکت ٹریفک حادثے میں ہوئی، دونوں افراد کا پتا لگا لیا گیا

کراچی: جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 8 سالہ لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے دونوں افراد کا پتا لگا لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعے سے متعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں اور تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ٹریفک حادثہ ہے۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے دونوں افراد گاڑی میں سوار تھے، کورنگی روڈ پر بچہ گاڑی کے سامنے آیا اور ٹریفک حادثہ ہوا جس کے بعد دونوں افراد نے بچے کو گاڑی میں ڈالا اور جناح اسپتال پہنچایا، بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچے کے اہلخانہ لاش لے کر لودھراں پہنچے ہیں اور انہوں نےکسی قسم کی قانونی کارروائی سے منع کیا ہے۔

اسد رضا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہےکہ ماضی میں بچے سے جنسی زیادتی ہوئی تھی، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کے ملزمان کا تعین کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں