کراچی میں چند روز کے دوران پولیس کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کے کیس میں گارڈن ہیڈکوارٹرز سے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ٹیپو سلطان روڈ پرچند روز قبل ملزمان نے آئل سے لدی گاڑی چھینی تھی اور اس واقعے میں ملوث دونوں پولیس کانسٹیبل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث اہلکاروں کی شناخت غالب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ واردات میں 5 ملزمان شامل تھے، ایک ملزم عمران کو گرفتار کیا جس نے پولیس اہلکاروں کے بارے میں بتایا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔