’رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں‘، لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں سے رابطوں کے معاملے پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے سوشل میڈیا پیغام میں آواز بلند کردی۔

ثمین رانا نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی فرنچائزز کے لیے اچھی ٹیم بنانا آپ کا حق ہے، اس کے لیے ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنا آپ کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ممکن ہو تو آپ ٹریڈ بھی کرسکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز ایک بڑی فیملی ہیں، ہمیں براہ راست کھلاڑیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے۔

ثمین رانا نے کہا کہ موجودہ فرنچائز چھوڑنے کے لیے کھلاڑیوں کو پیسے دینے شروع نہیں کردینے چاہئیں، میری عاجزانہ درخواست ہے کہ رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔

ٹوئٹ کے آخر میں ثمین رانا نے ‘سوچنا بھی منع ہے’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، البتہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں