آن لائن آرڈر کی گئی بریانی میں سے ‘مری ہوئی چھپکلی’ نکل آئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت کے شہر حیدرآباد سے ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مقامی ریسٹورینٹ سے منگوائی گئی بریانی میں مردہ چھپکلی دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وشوا آدتیہ نامی صارف نے پوسٹ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی، ایک منٹ طویل ویڈیو میں چھپکلی کو پلیٹ میں بے جان پڑا دکھایا گیا ہے جسے وشوا تقریباً کھانے والا تھا۔

صارف نے یہ بریانی ‘زوماٹو’ نامی ڈیلیوری کمپنی کے ذریعے آرڈر کی تھی۔

اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ صارف نے چاول کی پلیٹ پکڑی ہوئی ہے جس میں چکن بریانی کے درمیان چھپکلی پڑی ہے۔

https://x.com/TeluguScribe/status/1731000650643980519?s=20

آدتیہ نے زوماٹو کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بریانی ‘باورچی بریانی’ نامی ریسٹورینٹ سے منگوائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسٹورینٹ باورچی بریانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر جواب طلب کیا جارہا ہے۔

کچھ صارفین نے اس خبر پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے میمز بھی شیئر کیں جب کہ دیگر یہ جاننا چاہتے تھے کہ ریسٹورینٹ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

زوماٹو کا جواب:

وائرل ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے، ڈیلیوری پلیٹ فارم زوماٹو نے کہا ‘ہم نے مسئلے کی نشاندہی کی ہے اور کسٹمر سے بات کی ہے, ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس پر کام کررہے ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں