جیولین تھرو کے مقابلوں میں تاریخ رقم کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا نےبھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو گیند کی اسپیڈ بڑھانےکا طریقہ بتادیا۔
نیرج چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھےجسپریت بمراہ پسند ہیں، ان کا بولنگ ایکشن منفرد ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں رفتار بڑھانےکےلیے بمراہ کو رن اپ تھوڑا لمبا کرناچاہیے۔
نیرج چوپڑا نے کہا کہ جیولین تھرورکی حیثیت سے ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کیسے اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔