خیبرپختونخوا: اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری وطن لوٹ گئے

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی افغانستان واپسی کا عمل جاری ہے۔

خیبرپختونخوا سے اب تک 2 لاکھ55 ہزار 29 غیرقانونی مقیم غیر ملکی افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں جب کہ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 516 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

محکمہ داخلے کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 2 لاکھ 55 ہزار 29 تارکین وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں