اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اپیل واپس لینےکی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنےکا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینےکا فیصلہ سنایا تھا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف 28 اکتوبر 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینےکی درخواست دائر کی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 جنوری 2023 کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 13 ستمبر 2023 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔