اچھا موقع ہے جنرل باجوہ عدالت میں بتائیں عمران کوکس طرح لایا گیا: جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہےکہ یہ بڑ ا اچھا موقع ہے جنرل باجوہ عدالت میں جاکربتائیں بانی پی ٹی آئی کوکس طرح لایا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے سائفرکیس میں جنرل (ر) باجوہ اور امریکی نمائندے کو بلواؤں گا، میں سمجھتا ہوں یہ بڑا اچھاموقع ہےکہ جنرل باجوہ عدالت جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ عدالت میں جاکربتائیں بانی پی ٹی آئی کوکس طرح لایا گیا تھا، وہ قوم کوبتائیں کس طرح نوا زشریف کو مانیٹرنگ جج بٹھاکرسزا دلوائی گئی، جنرل باجوہ عدالت کوسچ بتائیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی اصلیت قوم کے سامنے لائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں