اسلام آباد: ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہزاد سلیم کو 3 سال کیلئے ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدےکو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے