سندھ اور پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز بند

سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانگی معطل ہے۔

دھند کی شدت کے باعث ایم فائیو ملتان سے گھوٹکی تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم فور فیصل آباد سے عبدالحکیم اور ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے شہرکی سڑکوں کی صفائی جاری ہے جہاں رات گئے لکشمی چوک، ڈیوس روڈ اورگوالمنڈی کے اطراف سڑکوں کی دھلائی کی گئی۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج تیسرا نمبر ہے جس کے ائیر کوالٹی انڈیکس کی تعداد 225 ہے، فضا پھر بھی انتہائی مضر صحت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں