کراچی: پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر چور سرکاری پستول اور نقدی لے اڑا

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس افسر کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر نامعلوم چور سرکاری پستول لے اڑا ۔

پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی شاہد خٹک صدر کے علاقے میں سندھ ہائی کورٹ کے قریب قائم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے رکے تھے جب وہ واپس آئے تو ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ملا، گاڑی کے اندر جب انہوں نے دیکھا تو ان کا سرکاری نائن ایم ایم پستول اور کچھ نقدی بھی غائب تھی۔

واقعے سے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا گیا ۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اے ایس آئی شاہد خٹک ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں تعینات ہیں ۔

پولیس کے مطابق آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں