اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد 1146 پوائنٹس کم پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے مسلسل نویں روز تاریخ کی بلند ترین سطح رقم کی اور پھر گرگیا۔

100انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام 1146پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 280 پر کیا ہے۔

گراوٹ سے قبل ایک موقع پر 100انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے سے پہلی بار67 ہزار سے اوپر بھی ہوا لیکن اضافہ برقرار نہ رہ سکا۔

100 انڈیکس کی کاروباری دن میں تاریخی بلند ترین سطح 67093 بنی ہے۔

بازار میں آج ایک ارب 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 175 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 368 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں