راولپنڈی کی اڈیالیہ جیل میں جاری توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی۔