وہ خوبصورت ملک جہاں جانے کے لیے کسی کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں

اگر آپ نئے سال کے آغاز میں بیرون ملک سیاحت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو ایک خوبصورت مقام آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں افریقی ملک کینیا جانے کے لیے اب دنیا کے کسی فرد کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

اگر آپ Maasai Mara میں جنگل سفاری کا مزہ لینے چاہتے ہیں، نیروبی نیشنل پارک کی سیر کرنا چاہتے ہیں یا Nakuru جھیل میں پرندوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں، تو کینیا کا رخ کریں، کیونکہ اب وہاں جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

کینیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنوری 2024 سے وہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

کینیا کی حکومت کی جانب سے سیاحوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس ملک میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

کینیا کے صدر William Ruto نے کچھ عرصے قبل اس کا اعلان کیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ دنیا کے ہر کونے سے تعلق رکھنے والے فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ کینیا کا قدرتی جنت قرار دیا جاتا ہے جہاں نیشنل پارکس میں لاتعداد جانوروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

اسی وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں متعدد سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں