برطانیہ میں کرسمس پر گلے ملنے کے بجائے کہنیاں ملانے اور ماسک پہننے کا مشورہ

برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر کھانسی کی وبا پھیل گئی۔

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور ایسے میں برطانیہ میں کھانسی کی وبا پھیل رہی ہے۔

وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ماہرین کی جانب سے شہریوں کو دلچسپ مشورہ دیا گیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ نزلہ بخار کی علامات سے شروع ہونے والی کھانسی تین ماہ تک جاری رہتی ہے اور کھانسی کی وبا میں 250 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی لیے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری گلے ملنے کے بجائے کہنیاں ملائیں اور ماسک پہنیں، اسی کے ساتھ ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں