عثمان خواجہ کے نعروں والے جوتوں کا معاملہ: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کیا کہا؟

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جوتوں پر نعرے لکھنے کے معاملے پر چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے اپنے بیان میں کہا کہ عثمان خواجہ انسانی ہمدردی کے پیغام والے جوتے پہن لیتے تو کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اس مثال کو سنبھالنا مشکل ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان معاملے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، یقینی طور پر ایسے معاملے پر اظہار کے لیے ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

نک ہوکلے نےمزید کہا کہ جب آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں تو پھر اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین ہیں، ہر چیز کا ایک طریقہ کار موجود ہے اور اسے اچھے طریقے سے ہی انجام دینا چاہیے، ابھی ٹیسٹ جاری ہے، اس معاملے پر ہم مل کر سب سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے ٹریننگ کے دوران انسانی ہمدردی کے نعروں والے جوتے پہنے تھے جب کہ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بھی جوتے پہننے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم آئی سی سی کے قوانین کے مطابق عثمان خواجہ جوتے نہ پہن سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں