اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر امریکی مذہبی پینل کا بھارت کو تشویشناک ملک قرار دینےکا مطالبہ

مودی سرکار کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر امریکی مذہبی آزادی پینل نے بائیڈن انتظامیہ سے بھارت کو تشویشناک ملک قرار دینےکا مطالبہ کر دیا۔

امریکی مذہبی پینل کا کہنا ہے کہ بھارت بیرون ملک سرگرم کارکنوں، صحافیوں اور وکلاء کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی حکومت کی حالیہ کوششوں سے مذہبی آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے بیرون ملک مقیم اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے دھمکی آمیز حربے نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل انتہائی پریشان کن ہے جبکہ امریکا میں خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی بھارتی سازش انتہائی پریشان کن ہے۔

امریکی مذہبی پینل نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر بھارت کو تشویشناک ملک قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام بھی بھارت سے گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں تعاون کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مودی سرکار سے کہا تھا کہ بھارتی حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث بھارتی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں