آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا کامیابی سے جاری

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا کامیابی سے جاری ہے۔

آرمی چیف کی دورہ امریکا میں امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں جس دوران ان کی سیکرٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف کے دورے سے مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون بڑھے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں جنرل عاصم منیر نے خاص طورپرکشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں