اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت نیب نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور مزید تین روز کا ریمانڈ مانگا۔
عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔