اماراتی لیگ نے افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائدکردی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی انتظامیہ نے معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار پر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔

نوین الحق نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم شارجہ واریئرز سے معاہدہ کیا تھا ۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے برس جنوری میں کھیلا جائےگا، پابندی کے باعث افغان فاسٹ بولر 2024 اور 2025 کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

نوین الحق نے آئی پی ایل کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کی ٹیم ڈربن سپر جائنٹس سے معاہدہ کر رکھا ہے جو جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم ہے اور جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ یو اے ای کی لیگ کے ساتھ ہی کھیلی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں