نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے الیکشن لڑیں گے: کیپٹن صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا این اے 15 مانسہرہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بروز جمعرات 21 دسمبر کو نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا مزید کہنا تھا نواز شریف مانسہرہ سے ایم این اے بن کر چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، نواز شریف وزیراعظم بن کر خیبرپختونخوا کی 24 سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

انہوں نے اپنے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں سے پنجاب سے الیکشن لڑیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا امیر مقام خیبرپختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ ہو گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 15 مسلم لیگ ن کا مضبوط حلقہ تصور کیا جاتا ہے، 2018 کے انتخابات میں اس حلقے سے کیپٹن صفدر کے بھائی کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2013 سے اسی حلقے سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں