پاکستان میں بھی مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

نیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری کے ہر شعبہ زندگی میں کلیدی کردار نے ہم وطنوں کے سر فخر سے بلند کیے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بھی مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس پر فلسطین، جموں وکشمیر اور یوکرین کے بے گناہ انسانوں کو نہ بھولیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیتھیڈرل چرچ لاہور میں کرسمس تقریبات میں شریک ہوکر کیک کاٹا۔

کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کے دوران نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جڑانوالا واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں