آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے: خرم دستگیر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے قائدین کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں مگر ان کے بڑے ایجنڈے پر گفتگو کرنا ابھی باقی ہے۔

ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے، ٹکٹوں کے حوالے سے تقریباً 20 نشستوں پر تنازع ہے جو تین چار دن میں حل ہو جائے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ٹکٹوں کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد دیکھے گی کہ کہاں اسپیس دینا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ روز جے یو آئی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے وفد نے بھی ملتان میں پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ان سےملاقات کی اور پنجاب میں انتخابی الائنس سمیت سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں