ملک میں عام انتخابات قریب ہوتے ہی سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے وفد نے ملتان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ان سےملاقات کی۔
ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے ملاقات میں پنجاب میں انتخابی الائنس اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف )حافظ غضنفر عزیز کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی رابطہ کیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کےحوالے سے مکمل اختیاریوسف رضاگیلانی کو دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں رابطےجاری رکھنے اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔