میلبرن ٹیسٹ: 200 سے پہلے آسٹریلیا کی تین وکٹیں گر گئیں

3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

میلبرن میں بارش کی وجہ سے میچ روکا گیا تاہم تقریباً ایک گھنٹے بعد بارش رکنے سے میچ کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کیے، ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کاشکار بنے، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گری اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔

https://x.com/ESPNcricinfo/status/1739422040606888407?s=20
سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں