ہم سے بھی انتخابی نشان لینے کا سوچا جارہا ہے: امیر حیدر ہوتی

مردان: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہےکہ ایک جماعت سے انتخابی نشان لینے کے بعد ہم سے بھی نشان لینے کا سوچا جارہا ہے۔

مردان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک جماعت سے نشان لینے کے بعد سوچا جارہا ہے کہ اے این پی سے بھی انتخابی نشان لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 انتخابات میں ہمارے خلاف فیصلے ہوئے مگر اب مزید ہم برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں