سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پولیس کی بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی سیاستدان کے ساتھ ایسا برتاؤ قابلِ افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا، ہم کبھی جبر و تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود کسی مقدمے میں مطلوب تھے تو گرفتاری اخلاقی اقدار میں رہتے ہوئے کرنی چاہیے تھی۔
پی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ شاہ محمود قریشی سے بدسلوکی کا نوٹس لے۔
خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالا جیل کے باہر پولیس نے دھکے دیے، میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا اورگرفتار کرلیا۔