ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے منظور پشتین کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اور ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں ہی تفتیش کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا قانون یہ ہے کہ جب ایک بندہ پہلے ہی گرفتار ہو تو بس مقدمہ آگے چلائیں، یہ نہیں ہوتا کہ ملزم ایک مقدمے میں چھوٹ کر باہرآئے تو پھر گرفتار کریں، ایک کیس میں گرفتار شخص پردوسرے کیس میں گرفتاری ڈال کرجیل میں تفتیش ہوسکتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایک کیس میں گرفتار فرد کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری پرفیصلہ دے چکی، اس عدالت کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوا تو وہ حتمی ہوگیا، پولیس ایسے اقدام نہ کرے کہ حکومت بدلے اور انکوائری ہو تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے، ایف آئی اے جیل میں تفتیش کرے ورنہ مقدمہ ختم کرنے کا آرڈر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں