فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
راجا ریاض احمد نے کاغذات نامزدگی میں 4 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے گئے، ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ15 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور انہوں نے مالی سال 2023 میں 44 لاکھ 92 ہزار روپے انکم ٹیکس جمع کرایا۔
راجا ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے، راجاریاض کی مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ49 لاکھ 80 ہزار روپے رہی۔
سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق راجا ریاض نے 2021 میں 3 ہزار اور 2022 میں ایک لاکھ 17 ہزار روپے ٹیکس دیا تھا جبکہ 2023 میں انہوں نے صرف زرعی آمدن پر 3 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سال میں راجا ریاض نے یورپ کے تین دورے کیے، راجا ریاض نے آخری بیرونی دورہ 8 دن کا کیا جس پر17 لاکھ روپے خرچہ ہوا، راجا ریاض کے 2018 کی اثاثوں کے مقابلے میں 5 سالوں کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔