لاہور: ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلاول بھٹو کے وکیل نے تحریری دستاویزات اور دلائل ریٹرننگ افسر کو جمع کرادیے اور جواب میں کہا ہےکہ الیکشن رولز کے مطابق یہ اعتراض درست کیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات پر اعتراضات مسترد کیے جائیں۔
بلاول بھٹو کی قانونی ٹیم کاکہنا ہے کہ بلاول کےکاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھاجانا انسانی غلطی ہے، ان کے کاغذات نامزدگی میں غلطی کو درست کررہے ہیں، بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے، صرف پنجاب میں مسئلہ بنا۔
دوسری جانب این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کورنگ امیدوار اسلم گل کےکاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلیے گئے ہیں۔