(ن) لیگ سے طے پایا اگر موقع ملا تو آئین میں ترامیم کرینگے: فاروق ستار

کراچی: ریٹرننگ افسر نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 244 سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے عوام کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اب تک جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے، ملک میں ریکارڈ توڑ بیروز گاری ہے اور معاشی بحران تشویشناک صورتحال اختیار کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بصیرت کو (ن) لیگ نے سراہا اور اتفاق کیا، یہ طے کیا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو آئین میں ترامیم کا کام ہوگا، (ن) لیگ سے طے پایا کہ مل جل کر آگے بڑھنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کی تمام جماعتوں سے ہمارے رابطے اور ملاقاتیں ہیں، دوسرے لوگ ہمارے ساتھ نہیں چلے تو ہمارے لیے آگے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں