چین لگ بھگ دنیا کی ہر چیز خود بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اب پہلی بار چینی ساختہ کروز بحری جہاز بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
چین کا پہلا کروز بحری جہاز یکم جنوری 2024 کو اپنے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔
Adora میجک سٹی نامی یہ بحری جہاز شنگھائی سے 6 روزہ سفر پر روانہ ہوگا جس دوران وہ جنوبی کوریا کے Jeju island اور جاپان کے مختلف شہروں میں جائے گا۔
اس کروز جہاز کو چائنا اسٹیٹ شپنگ کارپوریشن اور Carnival نامی کمپنی نے مل کر تیار کیا ہے۔
یہ کروز شپ 323 میٹر لمبا ہے اور اس کے 2125 کمروں میں 5246 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔
16 عرشوں پر مشتمل بحری جہاز میں 22 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ڈیوٹی فری شاپس، تھیٹرز اور دیگر متعدد سہولیات بھی اس کا حصہ ہیں۔
چینی میڈیا نے مقامی ساختہ پہلے کروز بحری جہاز کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو توقع ہے کہ اس سے لوگوں میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ مل سکے گا۔
اس کروزبحری جہاز پر سفر کرنا سستا نہیں ہوگا اور 2 افراد کے پرتعیش کیبن کا کرایہ 12 سو ڈالرز رکھا گیا ہے۔
اس بحری جہاز کو بتدریج جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف روٹس پر لے جایا جائے گا۔