گوجرانوالہ کیساتھ شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی کا اعزاز، سال 2024 کے پہلے روز سال کی پہلی پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے گوجرانوالہ کی مشہور علمی شخصیت اور استاد الاساتذہ بھاجی رشید کے بیٹے سینئر صحافی اے آر بابر کو مقالہ کے کامیاب دفاع کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دے دیا گیا ۔چیئر مین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کی سربراہی میں تحقیق ،تدریس و پیشہ وارانہ سرگرمیاں اپنی مثال آپ ہیں ،
اے آر بابر نے ڈاکٹر عدنان ملک کی زیرِ نگرانی اپنا پی ایچ ڈی کام مکمل کرنے کے بعد آج اوپن ڈیفینس میں اپنے تھیسز کا کامیاب دفاع کیا ،
بیرونی ممتحن میں پروفیسر ڈاکٹر شمس الدین ، کراچی، جب کہ ڈاکٹر ارم سلطانہ جی سی یو فیصل آباد ، شامل تھیں ،
مجلسی دفاع میں اساتذہ ،اور ایم فل پی ایچ ڈی کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments