لاہور: اپیلٹ ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل پر آر او کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اور نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
واضح رہےکہ اشتیاق احمد نے این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
لاہور میں اپیلٹ ٹربیونل میں اب تک 40 سے زائد اپیلیں دائر ہوچکیں جب کہ اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے، ٹربیونل 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔