راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے طبیعت ناسازی کے باعث سماعت نہ کی اور بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کردی۔
سائفر کیس میں عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں تاریخ ڈال کر واپس روانہ ہوگیا، عدالت نے سائفر کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی ہے۔