پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوین وقار نے کہا ہےکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے اسپاٹ لائٹ میں نہیں آنا چاہتیں۔
اداکارہ نوین وقار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اپنے والدین سے یہ ہی سیکھا ہے کہ اپنے گھر کی بات گھر تک رکھو کیونکہ جب بات گھر سے باہر جائے گی تو وہ تبدیل ہوجائے گی جتنے لوگ بات کریں گے اتنی بات بڑھتی جائے گی، ہم لوگوں کا منہ بند نہیں کرسکتے اس لیے اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ بہت سے لوگ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اسپاٹ لائٹ میں آتے ہیں لیکن میں اس قسم کی اسپاٹ لائٹ نہیں چاہتی، میں چاہتی ہوں اگر اسپاٹ لائٹ میرے اوپر آئے تو میرے کام کی وجہ سے آئے۔