کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر ڈائریکٹر کو معطل کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی مہدی کو عہدے سے معطل کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ علی مہدی کاظمی کو نگران وزیربلدیات کی کمپنی کی عمارت کے نقشے پر اعتراض کرنے پر معطل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ٹاؤن پلاننگ نے ہائی رائز بلڈنگ کی منظوری کے لیے دستاویز پر اعتراض لگایا تھا۔