سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل کراچی میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔