اسلام آباد: نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا ہے لیکن ہم ریڈ الرٹ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مرتبہ ایڈوائزری جاری کی ہے اور کوشش کررہے ہیں ٹیسٹنگ کا لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں۔
ندیم جان کا کہنا تھا کہ عوام میں پھیلنے والی بیماری انفلوئنزا جیسی بیماری ہے۔