عاطف خان، نعیم پنجوتھا اور راجہ بشارت کے کاغذات منظور

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کیے گئے مختلف امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔

پشاور میں الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر عاطف خان کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کے کاغذات نامزدگی منطور کرلیے۔

راولپنڈی میں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر راجہ بشارت کی اپیل منظور کرلی اور انہیں این اے 55، پی پی 15 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ادھر اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 سے ذلفی بخاری کی اپیل منظور کرلی گئی جب کہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے پی پی 15 عمرتنویربٹ کی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔

لاہور میں اپیلٹ ٹربیونل کے جج اسجد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کی اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر نعیم پنجوتھا کے کاغذات منظور کرلیے۔

دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 19 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عارف عباسی کی اپیل مسترد کردی۔

اپیلٹ ٹربیونل نے کہا کہ عارف عباسی اشتہاری ہیں اور کسی عدالت میں سرنڈربھی نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں